ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برلن حملے کے باوجود زیادہ تر جرمن خود کو محفوظ سمجھتے ہیں:سروے

برلن حملے کے باوجود زیادہ تر جرمن خود کو محفوظ سمجھتے ہیں:سروے

Sat, 07 Jan 2017 12:20:12    S.O. News Service

برلن،6؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گزشتہ برس دسمبر میں برلن میں ہوئے ایک ٹرک حملے کے باوجود جرمن عوام کی بڑی تعداد خود کو محفوظ تصور کرتی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کی طرف سے کرائے گئے ایک جائزے کے نتائج کے مطابق تہتر فیصد عوام نے کہا ہے کہ وہ جرمنی میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ اس جائزے کے لیے ایک ہزار پانچ افراد سے رائے لی گئی تھی، جن میں سے چھبیس فیصد نے خود کو غیر محفوظ قرار دیا جبکہ ایک فیصد نے رائے دینے سے انکار کر دیا۔ برلن کی کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے کے نتیجے میں بارہ افراد مارے گئے تھے۔


Share: